پشاور ہائی کورٹ میں11 لاپتہ افراد سے متعلق درخواستوں پر عدالت نے متعلقہ حکام کی جانب سے 5 افراد کی رپورٹس جمع کرانے پر مزید 6 افراد کی رپورٹس طلب کر لیں۔
پشاور ہائی کورٹ میں11 لاپتہ افراد سے متعلق درخواستوں پر قائم مقام چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کیس کی سماعت کی۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اور فوکل پرسن پولیس عدالت میں پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران ایک خاتون عدالت میں پیش ہوئیں اور مؤقف اپنایا کہ ان کے داماد کو باڑہ سے لاپتہ کیا گیا ہے۔
قائم مقام چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اس معاملے پر صوبائی اور وفاقی حکومت سے جواب طلب کیا جائے گا۔