بالی ووڈ انڈسٹری کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے اپنے اکلوتے بیٹے، اداکار ابھیشیک بچن کے ساتھ انڈسٹری میں ہونے والی ناانصافیوں پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔
فلم انڈسٹری میں اقربا پروری سے متعلق جاری بحث و مباحثے کے درمیان بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے اپنے بیٹے ابھیشیک بچن کی حمایت میں ایک سوشل میڈیا پوسٹ کو ری شیئر کیا ہے۔
امیتابھ بچن نے حال ہی میں اپنے ایکس اکاؤنٹ کے ایک پیغام میں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ابھیشیک بچن کو بالی ووڈ انڈسٹری میں اقربا پروری (نیپوٹزم) کے نام پر بے جا تنقید اور انتقام کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
82 سالہ امیتابھ بچن نے ایکس پیغام میں لکھا ہے کہ ابھیشیک کو متعدد مواقع پر صرف اس بناء پر منفی رویوں اور تنقید کا نشانہ بنایا گیا کہ وہ میرا بیٹا ہے۔
یاد رہے کہ بھارتی میڈیا کی جانب سے اکثر دعویٰ کیا جاتا رہا ہے کہ بالی ووڈ کے بگ بی نے کبھی بھی اپنے بیٹے ابھیشیک یا بہو ایشوریا رائے بچن کو کام دلوانے کے حوالے سے کسی بھی ہدایت کار سے بات یا ان پر دباؤ نہیں ڈالا ہے۔