مردان کے علاقے طورو قاسم میرہ میں آب پاشی کے نالے کے تنازع پر 2 گروپوں میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے
فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد کی جان چلی گئی۔
ڈی ایس پی ارشاد خان کے مطابق فائرنگ سے 3 بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔
فائرنگ سے 2 راہگیر بچوں سمیت 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔