کراچی سے اسلام آباد جانے والی قومی ایئرلائن کی پرواز تکنیکی خرابی کے باعث تاخیر کا شکار ہوگئی تھی، جسے دور کرکے کلیئرنس ملنے کے بعد دارالحکومت روانہ کردیا گیا۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ قومی ایئر لائن کی کراچی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 308 سے فنی خرابی دور کردی گئی ، پرواز کو کلیئرنس ملتے ہی اسلام آباد روانہ کر دیا گیا۔
اس سے قبل ذرائع کا کہنا تھا کہ اسلام آباد جانے والی پرواز تکنیکی مسائل کے باعث روانگی سے قبل دو مرتبہ رن وے سے واپس آئی تھی، طیارے میں فلائٹ کنٹرول اسٹیٹس میسج کی خرابی سامنے آئی تھی، خرابی کی بنا پر پائلٹ نے احتیاطی تدابیر کے تحت طیارے کو ریمپ پر واپس موڑ لیا تھا۔