• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا: اولاد نہ ہونے پر شوہر نے پہلی بیوی کیساتھ مل کر دوسری بیوی کو قتل کردیا

فوٹو فائل
فوٹو فائل

پنجاب کے شہر سرگودھا میں اولاد نہ ہونے پر شوہر نے پہلی بیوی کے ساتھ مل کر دوسری بیوی کو قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اولاد نہ ہونے پرملزم نے جون 2024 میں دوسری شادی کی تھی، دوسری بیوی کے ہاں بھی اولاد نہ ہونے پر لڑائی جھگڑے شروع ہوگئے۔

ملزم شاہد اور پہلی بیوی نے دوسری بیوی کے گلے میں پھندا ڈال کر اسے قتل کردیا، جس کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرکے فرار ملزمان کی گرفتاری کی کوشش کی جارہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید