کراچی کے علاقے ناظم آباد میٹرک بورڈ آفس کے قریب شہری کی فائرنگ سے 2 مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) سینٹرل ذیشان صدیقی کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ لوٹ مار کے دوران پیش آیا، شہری نے بیان دیا کہ ہلاک افراد اس سے لوٹ مار کر رہے تھے۔
ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ شہری نے فائرنگ کرکے دو ڈاکوؤں کو ہلاک کردیا، ہلاک ڈاکوؤں سے اسلحہ ملا ہے، اسلحہ قبضے میں لے لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکوؤں کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں، شناخت کا عمل جاری ہے، شہری کی مدعیت میں مقدمہ کا اندراج کیا جا رہا ہے۔