اسلام آباد کی مقامی عدالت نے 26 نومبر کو ڈی چوک احتجاج کیس میں 9 ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں 26 نومبر کو ڈی چوک احتجاج کیس میں ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد نے ضمانت کی 9 درخواستوں پر سماعت کی۔
9 ملزمان کے خلاف تھانہ رمنا میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔