مسلم لیگ ن کے رہنما و سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح کم ہوئی ہے، اب مہنگائی ختم ہونے کا زمانہ شروع ہونے والا ہے۔
پرویز رشید نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے سال ہال کے اندر لوگوں کے چہروں پر پریشانی تھی لیکن آج پارلیمنٹیرینز کے چہرے دیکھ رہا ہوں تو ان پر امید بھی ہے اور مسرت بھی۔
اُنہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر ملک کی ساکھ بہتر ہوئی ہے، یقیناً ان اچھی باتوں کا ذکر صدر آصف زرداری بھی کریں گے۔
لیگی رہنما نے کہا کہ آج پاکستان کے لیے ایسی ابتداء ہے جس سے ملک مضبوط ہو گا۔