• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوٹ ادو: 2 لڑکیوں کی پولیس کی بدسلوکی کی ویڈیو وائرل، انکوائری رپورٹ کل پیش ہو گی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کوٹ ادو میں چھاپے کے دوران پولیس کی 2 لڑکیوں کے اہلِ خانہ سے مبینہ بدسلوکی کے معاملے کی انکوائری رپورٹ کل ڈی پی او کو پیش کی جائے گی۔

کوٹ ادو میں 2 لڑکیوں کی پولیس کے خلاف سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی ہے، ویڈیو میں لڑکی نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس والد کی گرفتاری کے لیے گھر کی دیواریں پھلانگ کر داخل ہوئی، پولیس نے اسے، اس کی 2 بہنوں اور والدہ کیساتھ بدسلوکی کی، والد کو بھی اپنے ساتھ لے گئی۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ 2 مارچ کو مقدمے میں نامزد اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تھا، لیکن ملزم نے عبوری ضمانت کروا رکھی تھی جس پر پولیس گرفتاری کیے بغیر واپس آ گئی۔

 وائرل ویڈیو پر ڈی پی او نے معاملے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دی، کارروائی میں شامل ایس ایچ او اور دیگر اہلکاروں کو شوکاز نوٹس بھی جاری کر دیا۔

 پولیس کے مطابق انکوائری کمیٹی کل ڈی پی او کو رپورٹ پیش کرے گی، اگر تحقیقات میں الزامات ثابت ہوئے تو ذمے داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید