• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیکا ایکٹ: گستاخانہ مواد پھیلانے والے ملزم کی درخواستِ ضمانت مسترد

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

اسلام آبادہائی کورٹ نے گستاخانہ مواد پھیلانے پر پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں گرفتار ملزم بابر خورشید کی درخواستِ ضمانت مسترد کر دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان نے گستاخانہ کیس کے ملزم کی ضمانت کی درخواست مسترد کی۔

عدالت نے ضمانت مسترد کرنے کی وجوہات کے ساتھ 4 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ بھی جاری کیا ہے۔

یاد رہے کہ ایف آئی اے نے گستاخانہ مواد کی تشہیر پر پیکا ایکٹ کے سیکشن 11 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید