• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

25 رمضان المبارک سے خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی: حنیف عباسی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ 25 رمضان المبارک سے خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔

وفاقی وزیرِ ریلوے اور مسلم لیگ نواز کے رہنما حنیف عباسی نے انتظامیہ کو ہدایات دیتے  ہوئے کہا ہے کہ مسافروں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، کسی بھی حادثے سے بچنے کے لیے نگرانی کے آلات نصب کر نے  پر زور دیا جائے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ریلوے کی آمدنی میں اضافے اور اخراجات میں کمی لائی جائے گی۔

عید سے قبل اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ 25 رمضان المبارک سے خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی، اس کے علاوہ عید پر کرایوں میں کمی کریں گے۔

حنیف عباسی نے بتایا ہے کہ ایم ایل ون پر مختلف ممالک کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

قومی خبریں سے مزید