• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجکشن سے ہلاکت انسانی غلطی کی وجہ سے ہوئی: وزیرِ صحت پنجاب

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

وزیرِ صحت پنجاب سلمان رفیق نے کہا ہے کہ انجکشن سے ہلاکت انسانی غلطی کی وجہ سے ہوئی، انجکشن پاؤڈر تھا اس کو محلول بنانے میں غلطی ہوئی، مریضوں کو تیسری خوراک دی گئی تھی۔

میؤ اسپتال میں انجکشن سے ہلاکت کے معاملے پر وزیرِ صحت پنجاب سلمان رفیق نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کے دوران کہا کہ پہلی 2 خوراکیں لگانے سے مریضوں میں کوئی ری ایکشن نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ 6 ہزار انجکشن کا اسٹاک اسپتال میں آیا، مختلف ڈپارٹمنٹس میں یہ انجکشن مریضوں کو لگائے گئے، انجکشن کا ردِ عمل صرف چیسٹ وارڈ میں ہوا۔

سلمان رفیق کا کہنا ہے کہ پاؤڈر کی رپورٹ آج شام تک، محلول کی رپورٹ کل تک آ جائے گی، یہ انجکشن لاہور کے مختلف اسپتالوں کے علاوہ نارووال بھی گیا تھا، اینٹی بائیوٹک کو بنانے کی تربیت نرسز کو دی جاتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید