وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے صدر مملکت آصف زرداری کی تقریر کے دوران تحریک انصاف کے مطالبے کو عجیب قرار دیدیا۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں جیو نیوز سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ آج صدر زرداری کی تقریرکے دوران پی ٹی آئی والے عجیب مطالبہ کررہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ وہ مطالبہ کررہے تھے کہ بانی پی ٹی آئی کو رہا کرو، میں پوچھتا ہوں کہ حکومت کسی ایسے شخص کو کیسے رہا کرسکتی ہے جسے عدالتوں سے سزا ہوئی ہو؟
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی ایک سزا یافتہ مجرم ہے، 190 ملین پاؤنڈ کا انہوں نے غبن کیا ہے، انہیں عدالت نے سزا دی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں 30 جنوری کو جو ڈیبیٹ ہوئی اس میں پی ٹی آئی کو شکست ہوئی، بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کو بدنام کرنے پر انہیں شرم آنی چاہیے۔
احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ آکسفورڈ یونین میں شکست کھائی اور اس کے اوپر اپنی ویڈیو کو جیت بنا کر پیش کر رہے ہیں۔