• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں پیپلز پارٹی کے تحفظات پر مریم نواز بات کرنے کو تیار


پنجاب میں پیپلز پارٹی کے تحفظات پر وزیر اعلیٰ مریم نواز بات کرنے کو تیار ہیں۔

پارلیمنٹ کے اجلاس کے موقع پر مریم نواز سے سوال ہوا کہ پیپلز پارٹی والوں کو مریم نواز سے تحفظات ہیں کہ ان کے پنجاب میں کام نہیں ہورہے، جس پر مریم نواز نے جواب دیا کہ پیپلز پارٹی والے ان سے بات کریں گے تو وہ بات کریں گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے پارلیمنٹ کے اجلاس میں اپوزیشن کے احتجاج پر کہا کہ بد تمیزی اور بد تہذیبی کی جو بنیاد اپوزیشن نے رکھی ہے یہ خود اس کا نشانہ بن رہے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ عوام کو اب شعور آگیا ہے، لوگ ترقی اور اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں، عوام کو پتا چل گیا ہے کہ بد تہذیبی اور عوام کی خدمت میں کیا فرق ہے۔

قومی خبریں سے مزید