فیصل آباد کے علاقے سمندری کے قبرستان سے ایک مرد اور ایک خاتون کی لاش ملی ہے، پولیس کو شبہ ہے کہ مرد نے خاتون کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کی ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق واقعہ سمندری کے علاقےفتح ریحان کے قبرستان میں پیش آیا جہاں ایک مرد اور ایک عورت جن کی شناخت تجمل اور روبینہ کے نام سے ہوئی ہے۔
مردہ پائے گئے دونوں کی موت سروں میں گولیاں لگنے سے ہوئی، پولیس کو ابتدائی طور پر شبہ ہے کہ تجمل نامی شخص نے خاتون کو قتل کرنے کے بعد اپنے سر میں گولی مار کر خودکشی کی ہے۔
دوسری جانب دونوں لاشیں اسپتال منتقل کرنے کے بعد دیگر پہلوؤں پر بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔