برطانوی دارالحکومت لندن میں فلسطینی پرچم لے کر پارلیمنٹ کے بگ بین ٹاور پر چڑھنے والے شخص پر فرد جرم عائد کردی گئی۔
مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملزم پر عوامی پریشانی کا باعث بننے، ممنوعہ علاقے میں داخل ہونے پر فرد جرم عائد کی گئی۔
خیال رہے کہ ہفتے کو لندن میں نوجوان مشہور بگ بین ٹاور پر فلسطینی پرچم لے کر چڑھ گیا تھا، فلسطینی پرچم لہراتے نوجوان نے فلسطین آزاد کروانے کے نعرے بھی لگائے تھے۔
برطانوی پارلیمنٹ اور ویسٹ منسٹر پیلس کے نزدیک واقع بگ بین ٹاور کے اطراف کی سڑکیں بند کر دی گئی تھیں، نوجوان ٹاور پر چڑھنے کے 16 گھنٹوں کے بعد نیچے اترنے پر راضی ہوا تھا۔