• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوچترا کرشنامورتی شاہ رخ اور سلمان سے متعلق غیر مہذبانہ پیشگوئی پر برہم

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بھارتی اداکارہ سوچترا کرشنامورتی نے بالی ووڈ کی متعدد سلیبریٹیز بشمول اداکار شاہ رخ خان اور سلمان خان کے بارے میں پریشان کن پیشگوئیاں کرنے پر ایک نجومی کی سخت مذمت کی ہے۔ 

سدھارتھ کنان سے ایک انٹرویو میں سشیل کمار سنگھ نامی نجومی نے دعویٰ کیا کہ شاہ رخ خان اور سلمان خان 67 برس کی عمر میں مر جائیں گے، جبکہ یہ بھی پیشگوئی کی کہ سیف علی خان اور کرینہ کپور میں ڈیڑھ سال کے اندر طلاق ہوجائے گی۔ 

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ فلم کبھی ہاں کبھی نہ میں کام کرنے والی 50 سالہ سوچترا نے سوشل میڈیا پر مذکورہ بالا نجومی کی مذمت کرتے ہوئے ان پیشگوئیوں کو انتہائی غیر مہذبانہ اور وحشتناک قرار دیا۔

اپنے ٹوئٹس میں سوچترا نے اس نجومی کی پیشگوئیوں پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ یہ فضول بکواس اور غلط معلومات پر مبنی ہیں۔

انھوں نے کہا ٹاک شو کے میزبانوں کو اس قسم کی نفرت اور منفی معلومات  پھیلانے والوں سے گفتگو میں زیادہ ذمہ داری کا مظاہر کرنا چاہیے، یہ نجومی لوگوں کو غلط قسم کی باتیں بتاتے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید