• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک—فائل فوٹو
وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک—فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ عوام پر بوجھ کم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے، وزارت کا چارج لینے کے بعد وفاقی وزیر نے اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں وفاقی وزیر علی پرویز ملک کو وزارت کے اداروں اور ذمے داریوں پر جامع بریفنگ دی گئی۔

حکام نے موجودہ تیل اور گیس کے ذخائر، سپلائی چین، ڈیمانڈ سپلائی پروجیکشن سے وزیرِ پیٹرولیم کو آگاہ کیا۔

اجلاس کے دوران علی پرویز ملک نے سحر و افطار میں گیس کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے سخت ہدایات جاری کی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ پیٹرولیم کے شعبے کو درپیش چیلنجز سے نمٹنا اولین ترجیح ہے۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا ہے کہ پیٹرولیم و منرل سیکٹر میں بیرونی سرمایہ کاری ملک کے لیے خوش آئند ہے، تیل و گیس کی مقامی پیداوار میں اضافے سے عوام کو ریلیف ملے گا۔

قومی خبریں سے مزید