وزیرِ مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی قیادت میں ایف بی آر میں بہتری نظر آئے گی۔
’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیس لیس اپریزمنٹ سسٹم گٹھ جوڑ توڑنے کے لیے ہے۔
وزیرِ مملکت برائے خزانہ کا کہنا ہے کہ جو لوگ قانون میں رہ کر کام کرنا چاہتے ہیں انہوں نے اس سسٹم کو سراہا ہے، یہی سسٹم اگلے 2 سے 3 مہینوں میں دیگر ٹرمینلز پر بھی نافذ ہو گا۔
ان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہبازشریف کی قیادت میں آپ کو ایف بی آر میں بہتری نظر آئے گی، کاروباری شخصیات نے اس فیس لیس اپریزمنٹ کی کاوش کو سراہا ہے۔
وزیرِ مملکت علی پرویز ملک کا یہ بھی کہنا ہے کہ سلو انٹرنیٹ پر معیشت کے بارے میں جیسی تنقید ہوتی ہے ویسا ہے نہیں، ہم نے فکسڈ لائن انٹر نیٹ کی اسپیڈ کو مینٹین کیا ہے۔