• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نمازِ کے دوران بلّی کے امام پر کودنے کی ویڈیو وائرل


نماز کی امامت کے دوران بلی پیش امام کے کندھے پر چڑھ گئی اور منظر کیمروں نے محفوظ کر لیا، یہ ریکارڈ منظر اب تک 2 ارب افراد دیکھ چکے ہیں۔

افریقی ملک الجزائر کے شہر وھران میں واقع الشیخ ابراہیم تازی مسجد میں موجود سی سی ٹی وی کیمروں نے بلی کے امام مسجد کے کندھ پر چڑھنے کے منظر کومحفوظ کرلیا۔

منظر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بلی امام مسجد کے کندھے پر ہے جب کہ مسجد میں بڑی تعداد میں نمازی نظر آ رہے ہیں۔

بلی کے یوں کندھے پر آ جانے کے باجود امام مسجد نے معمول کے مطابق نماز جاری رکھی اور بلی کو نہیں چھیڑا۔

اس واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جسے 2 ارب مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔

الجزائر میں امامِ مسجد کے کندھے پر نماز کے دوران بلی کا چھلانگ لگا کر چڑھ جانے کا یہ اپنی نوعیت کا دوسرا واقعہ ہے۔

اس سے قبل اپریل 2021ء میں الجزائر کی ہی ایک اور مسجد میں نمازِ تراویح کے دوران بلی سے حسنِ سلوک کرنے والے الجزائر کے امام مسجد الشیخ ولید مہساس کی بھی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

دلچسپ و عجیب سے مزید