• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9 مئی مقدمات، اعظم سواتی اور شیخ امتیاز کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی جناح ہاؤس سمیت 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں اعظم سواتی اور شیخ امتیاز کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی۔

عبوری ضمانتوں کے حوالے سے سماعت انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کی۔

عدالت نے اعظم سواتی اور شیخ امتیاز کی عبوری ضمانتوں میں 15 اپریل تک توسیع کی ہے۔

دورانِ سماعت پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ مقدمات کا ریکارڈ سپریم کورٹ میں موجود ہے، لہٰذا سماعت ملتوی کی جائے۔

واضح رہے کہ پراسکیوشن کی جانب سے ان ضمانتوں کی منسوخی کے لیے پہلے ہی سپریم کورٹ سے رجوع کیا جا چکا ہے۔ 

قومی خبریں سے مزید