صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز کی بڑھتی مقبولیت مخالفین سے ہضم نہیں ہو رہی ہے۔
بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کارکردگی میں مقابلے کی بجائے الزامات کا کھیل کھیلنے سے گنڈاپور کی نااہلی چھپ نہیں سکتی۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت آج رمضان پیکیج کی منظوری دے گی جبکہ مریم نواز پنجاب میں 25 لاکھ افراد کو رمضان پیکیج دے چکی ہیں، پوچھتی ہوں یہ مریم نواز سے کیا مقابلہ کریں گے؟
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ ماڈل ریڑھی منصوبے کا میرٹ پر پورا اترنے والی کمپنی کو ٹھیکا دیا گیا، ان کے لیڈر کرپشن کرپشن کا راگ الاپتے ہوئے بیوی سمیت سرٹیفائیڈ چور اور کرپٹ ثابت ہو چکے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ 190ملین پاؤنڈ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا کرپشن اسکینڈل ان کے لیڈر کے کریڈٹ پر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی 12 سال سے پختونوں کے نام پر ملنے والے وفاق کے فنڈز ریوڑیوں کی طرح آپس میں بانٹ رہی ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ گنڈاپور حکومت نے سرجیکل گلوز کی خریداری میں 5 کروڑ کی کرپشن کی، خیبر پختونخوا کا کوئی بھی ڈویلپمنٹ منصوبہ گنڈاپور کی کمیشن کے بغیر مکمل نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور پر اس کی کابینہ اور جماعت کے لوگ عدم اعتماد کر رہے ہیں، خیبر پختونخوا کی یونیورسٹیاں فنڈز کی کمی کے باعث بند ہو رہی ہیں۔