• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا، 154 کلو وزنی ماں نے بچے پر بیٹھ کر اس کی جان لے لی

کراچی(نیوزڈیسک)امریکی ریاست انڈیانا کے شہر والپاریسو سے تعلق رکھنے والا 10 سالہ بچہ اپنی ماں کے 340 پاؤنڈ وزن کی وجہ سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈکوٹا لیوی اسٹیونز نامی بچے کی موت اس کی 340 پاؤنڈ وزن والی ماں جینیفر لی ولسن کے مبینہ طور پر اس پر تقریباً 5 منٹ تک بیٹھنے کی وجہ سے ہوئی۔پولیس کو 25 اپریل 2023ء کو ولسن کے گھر سے ایک ایمرجنسی کال موصول ہوئی، پولیس پہنچی تو 10سالہ ڈکوٹا بے ہوش تھا اور اس کی نبض بھی نہیں چل رہی تھی، بچے کے گلے اور چھاتی پر شدید چوٹیں موجود تھیں۔