• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی تاریخ میں پہلی بار آٹا تھیلا 500 روپے سستا ہوگیا

اسلام آباد(رپورٹ:حنیف خالد)پنجاب سمیت ملک بھر میں آٹا سستا ہو گیا ہے کیونکہ وزیراعلیٰ محترمہ مریم نواز کی عوام دوست پالیسیوں کے نتیجے میں عید الفطر کے بعد 20کلوآٹے تھیلے کی قیمت 2800روپے سے 500روپے کم ہو کر 2300روپے تک آ گئی ۔

 عیدالفطر کے بعد سندھ کے بعد پنجاب کی گندم کی فصل آنا شروع ہو گئی ہے تو اسکے نتیجے میں 20کلو آٹے کی قیمت میں مزید 300روپے کے لگ بھگ چند روز میں کم ہو جائے گی اور 20کلو آٹا تھیلا 2800روپے کی بجائے 2000روپے میں ملا کرے گا۔

 جون جولائی میں نئی فصل کی گندم منڈی میں پہنچے گی تو طلب اور رسد کے اصول کے تحت آٹے اور گندم کی مصنوعات میدے سوجی چوکر فائن کی قیمتوں میں بتدریج کمی آ جائے گی۔

اہم خبریں سے مزید