خیبر پختونخوا حکومت نے عیدالفطر سے قبل سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن ادا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
صوبائی حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کے پیش نظر تنخواہیں اور پنشن 20 مارچ کو ادا کرنے کی ہدایت کی۔
کے پی حکومت نے تمام متعلقہ حکام کو مراسلہ ارسال کردیا ہے، جس میں یکم اپریل کے بجائے 20 مارچ کو تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کرنے کا کہا ہے۔