امریکی ریاست ویسٹ ورجینیا کی فٹبال ٹیم کے کوچ رچ روڈریگوز نے کھلاڑیوں پر ٹک ٹاک ڈانسنگ پر پابندی لگادی۔
کوچ کی جانب سے اس پابندی کے بعد اب کھلاڑیوں کو اپنی توانائی فٹبال کے میدان کے بہترین چال کےلیے بچا کر رکھنے کی ضرورت ہوگی۔
ماؤنٹینئرز کے کوچ نے صحافیوں کو پابندی کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ یہ اس ہفتے اسپرنگ پریکٹس پر لگائی گئی ہے۔
واضح رہے کہ61 سالہ رچ روڈریگوز کو گزشتہ برس دسمبر میں مائونٹینئرز نے دوسری بار کوچ تقرر کیا تھا۔ انھوں نے 2001 سے 2007 تک مائونٹینئرز کی 60-26 کے مارک کے ساتھ قیادت کی۔