• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میئر کراچی کا شاہراہ جہانگیر، لنڈی کوتل یاسین آباد کے ترقیاتی کاموں کا دورہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی الطاف گوہر میمن نے شاہراہ جہانگیر،لنڈی کوتل یاسین آباد کے جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی دورہ کیا ،اس موقع پر چیف انجینئر کے ڈی اے عبدالصمد جمالانی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یاسین آباد شاہراہ جہانگیر،لنڈی کوتل یاسین آباد کے درمیان روڈ و برساتی نالہ تعمیر کیا جارہا ہے، دو رویہ روڈ 3 کلو میٹرطویل ہے جبکہ روڈ کی چوڑائی 13 میٹر ہے، ترقیاتی منصوبہ پر تقریباً 688.805 ملین لاگت آئے گی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید