• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم سب مل کر دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں کامیاب ہونگے: بلاول بھٹو

بلاول بھٹو— فائل فوٹو
بلاول بھٹو— فائل فوٹو

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہم سب مل کر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیاب ہوں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ہونے والے واقعے کی مذمت کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے جب حملے کا معلوم ہوا تو لگا کہ اس مشکل علاقے میں ریسکیو آپریشن بھی مشکل ہو گا۔

انہوں نے کامیاب آپریشن پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جس بہادری کے ساتھ صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نےمقابلہ کیا اس پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے خاص طور پر پاک فوج حوالے سے کہا کہ پاک فوج کو سلام پیش کرتا ہوں۔

چیئر مین پی پی نے نے بتا یا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے ایک سال کی کارکردگی کی رپورٹ پیش کی، ہم نجی سیکٹر کے ساتھ پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت کام کریں گے، عوام تک ریلیف پہنچانےمیں حکومت کا ساتھ دینگے۔

بلاول بھٹو نے کہا ہے ہمارے نوجوان اس ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید