مصطفیٰ عامر قتل کیس میں نامزد ملزم ارمغان نے اپنےخلاف درج مقدمات میں پیش وکیل کو دھمکیاں دینے کے کیس میں اعتراف جرم کرلیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں کیس کے تفتیشی افسر نے ملزم ارمغان کےخلاف کیس کا ضمنی چالان جمع کروا دیا، جس کے مطابق ملزم نے جیل میں تفتیش کے دوران اعتراف جرم کرلیا۔
چالان کے مطابق ایڈووکیٹ سیف جتوئی مقدمات میں مدعی کی طرف سے پیش ہوتے تھے، يہ مقدمات ارمغان پر تھانا گزری اور تھانہ درخشاں میں درج تھے، ارمغان نےاپریل 2024 کو وکیل اور اس کی فیملی کو واٹس ایپ پر گالیاں دی۔
ملزم کے خلاف وکیل نے تھانا بوٹ بیسن میں مقدمہ درج کروایا، ملزم کی عدم گرفتاری پر چالان داخل دفتر کردیا گیا تھا، 17 فروری کو پولیس نے ارمغان سے تفتیش کےلیے اے ٹی سی کلفٹن سے اجازت لی۔