• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھرتیوں سے متعلق جعلی اشتہاروں سے عوام ہوشیار رہے: لیسکو

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

لیسکو ترجمان نے بھرتیوں کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جعلی اشتہارات سے ہوشیار رہنے کی تلقین کی ہے۔

ترجمان لاہور الیکٹریک سپلائی کمپنی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر لیسکو میں بھرتیوں کے حوالے سے جعلی اشتہارات گردش کر رہے ہیں، یہ عوام کو گمراہ کرنے اور مالی دھوکا دہی کا ذریعہ بن رہے ہیں۔

کمپنی ترجمان نے بتایا ہے کہ تمام بھرتیوں کے حوالے سے مستند معلومات صرف آفیشل ویب سائٹ (www.lesco.gov.pk) یا پھر لیسکو دفاتر سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

ترجمان نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر جعلی اشتہارات پر ہر گز یقین نہ کیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید