اسرائیلی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے غزہ میں بیت لاھیا پر بمباری کر کے 9 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں امن کے لیے مذاکرات ہو رہے تھے۔
فلسطینی شہری دفاع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی حملے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، ان زخمیوں کو غزہ کی پٹی میں واقع اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیل پر الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیل سیز فائر معاہدے کی سنگین خلاف ورزی کر رہا ہے۔
حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا ہے کہ اسرائیل نے میڈیا پروفیشنلز اور امدادی تنظیم کے کارکنوں کے گروپ کو نشانہ بنایا ہے۔