بلدیہ ٹاؤن کراچی میں راشن کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے ایک خاتون جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگئی۔
پولیس کے مطابق مدینہ کالونی کے مقامی پارک میں یو سی چیئرمین اور دیگر مخیر حضرات کی جانب سے راشن تقسیم کیا جارہا تھا۔
بھگدڑ مچنے سے کچھ خواتین گر گئیں جو کچلی گئیں، ان میں سے ایک خاتون جاں بحق اور ایک زخمی ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والی خاتون کی عمر 20 سے 25 برس کے درمیان بتائی جارہی ہے، جس کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی۔
پولیس حکام کے مطابق حادثے میں شدید زخمی ہونے والی خاتون اسپتال میں زیر علاج ہے۔
حکام کے مطابق راشن تقسیم کےلیے پولیس سے اجازت نامہ بھی حاصل کیا گیا تھا، راشن کی تقسیم یوسی چیئرمین اور مخیرحضرات کی جانب سے کی جا رہی تھی۔