• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ بی جمالو قسم کے انسان ہیں،

ملازمت کیلئے انٹرویو کرنیوالے ڈائریکٹر صاحب ہنسے۔

کیا؟ میرا منہ کھلا کا کھلا رہ گیا۔

ہم نے آپ کو بلانے سے پہلے آپ کے ساتھی ورکرز سے بات کی،

انھوں نے انکشاف کیا۔

آپ کے ساتھیوں نے بتایا، آپ بڑے فسادی طبیعت ہیں۔

دو کی چار لگاتے ہیں۔

لوگوں میں جھگڑے کرواتے ہیں۔

بات کا بتنگڑ بنانے کے ماہر ہیں۔

جھوٹ بولنے اور طعنے دینے میں مہارت حاصل ہے۔

میں مایوس ہوکر اٹھنے لگا

تو انھوں نے کہا،

یہ رہا آپ کا اپائنٹمنٹ لیٹر۔

سیاسی ٹاک شو کی میزبانی مبارک ہو۔

تازہ ترین