• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں طوفان نے تباہی مچا دی کم از کم 33 افراد ہلاک

کراچی(نیوزڈیسک)مقامی خبروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گھروں کی چھتیں اُڑ چکی ہیں اور بڑے ٹرک الٹے ہوئے ہیں۔ موسم کی پیشگوئی کرنے والوں کی طرف سے آج مزید ٹورنا ڈوز یا ہوا کے بگولے آنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ امریکی ریاست کنساس میں 50سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں8افراد ہلاک ہوگئے۔ ریاست میسوری کی ہائی وے پٹرول نے طوفان کے سبب12ہلاکتوں کی تصدیق کی اور طوفانی ہواؤں کے سبب ساحل پر کشتیوں کے ایک دوسرے پر لگے ڈھیر کی تصاویر شیئر کیں۔میسوری کی پولیس نے درختوں اور بجلی کے کھمبوں کے گرنے کے ساتھ ساتھ عمارتوں کو بھی نقصان پہنچنے کی اطلاع دی ہے۔