• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں شہاب ثاقب کے گزرنے کا نظارہ کیا گیا، سوشل میڈیا پر بھی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

شہاب ثاقب کے گزرنے کی ویڈیو شہریوں نے موبائل فون میں قید کیں، آسمان پر شہاب ثاقب کو گزرتے ہوئے رات 2 بج کر 43 منٹ پر دیکھا گیا۔

ماہرین فلکیات کے مطابق شہاب ثاقب کے واقعات سالانہ یا باقاعدگی سے کچھ وقفوں سے ہوتے رہتے ہیں۔

کومیٹ زمین کے گرد مدار میں کروڑوں کی تعداد میں ہوتے ہیں، کومیٹ کے چھوڑے ہوئے پتھر کے ٹکڑ ے جب زمین کے مدار میں داخل ہونے پر جل جاتے ہیں اور یہ آسمان میں روشنی کی ایک لکیر پیدا کرتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق اسے عام زبان میں شوٹنگ اسٹار بھی کہا جاتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید