وسطی کرم میں جنگلی بھیڑیے کے حملے میں 1 بچے سمیت 9 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق بھیڑیے نے علی الصبح وسطی کرم کے علازے ذیمشت، کنڈالی، شمخی اور اوٹ میں لوگوں پر حملے کیے جس کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کو صدہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں نے ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی ہے۔