• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران اشرف کی بیٹے کو کندھے پر بٹھا کر عمرہ ادائیگی


پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران اشرف نے بیٹے کے ہمراہ ریاض الجنہ پر حاضری کے بعد عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے عمرے کی ادائیگی کے حوالے سے مداحوں کا آگاہ کیا ہے۔

بھولے کے کردار سے مشہور اداکار و میزبان نے 5 سالہ بیٹے کے ہمراہ عمرہ ادا کرتے ہوئے خوبصورت ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں عمران اشرف اپنے ننھے بیٹے کو کندھے پر بٹھا کر بیت اللّٰہ کا طواف کرتے نظر آ رہے ہیں۔

عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اللّٰہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کیا اور الحمدللّٰہ لکھا۔

واضح رہے اس سے قبل اداکار نے مسجدِ نبوی ﷺ سے تصویر شیئر کی تھی اور چاہنے والوں کو بتایا تھا کہ ان کا بلاوا آیا ہے۔

اس وقت انہوں نے ریاض الجنہ پر حاضری کی سعادت حاصل کی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید