وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ جو پاکستان پر مشکل ٹائم پر یک زبان نہ ہو میں اُسے پاکستانی نہیں مانتی۔
اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کیا جعفر ایکسپریس واقعے پر کوئی پاکستانی خوش ہوسکتا تھا؟ یہ فتنہ فساد پارٹی ہے بلکہ یہ پارٹی ہے ہی نہیں۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ کے پی کے اس وقت فرنٹ لائن دہشت گردی کا شکار ہے، وہاں ایک دن میں 8 مختلف جگہوں پر دہشت گرد حملے ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنا آپ کی ذمے داری ہے، آپ کو افغان مہاجرین کی فکر سب سے زیادہ ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پوری قوم کو دہشت گردی کی اس لہر کے خلاف لڑنا ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو نیشنل ایکشن پلان کی طرف جانا ہوگا۔