• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوشہرہ: بھائی سے غلطی سے گولی چل گئی، بہن جاں بحق

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں مبینہ طور پر بھائی سے غلطی سے پستول چل جانے سے بہن جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ واقعہ جلوزئی میں پیش آیا جہاں بھائی کے ہاتھوں سے غلطی سے پستول چل گئی، جس سے بہن زخمی ہوگئی۔  

پولیس کے مطابق زخمی لڑکی کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئی۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ لڑکی نے زخمی حالت میں پولیس کو بیان دیا کہ بھائی سے غلطی سے گولی چلی۔

قومی خبریں سے مزید