• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: جان لیوا حادثات، ای چالان کیخلاف جماعت اسلامی نے 13 مقامات پر دھرنا دیا

کراچی میں ٹینکروں اور ڈمپروں کے جان لیوا حادثات، ای چالان کے بھاری جرمانوں اور سڑکوں کی تباہی کے خلاف جماعتِ اسلامی نے شہر میں 13 مقامات پر دھرنے دیے۔

دھرنوں کے ایک جانب ٹریفک کی بحالی کے انتظامات کے باوجود شام کے اوقات میں ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا، کئی سڑکوں پر ٹریفک جام دیکھا گیا۔

دھرنے کے شرکا سے خطاب میں امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا کہ کراچی میں شہریوں پر ظلم ہو رہا ہے اور اس ظلم کی ذمے دار صوبائی حکومت ہے۔

انہوں نے کہا کہ سارے مسائل حل ہوسکتے ہیں لیکن پیپلز پارٹی یہ کام کرنا ہی نہیں چاہتی۔

قومی خبریں سے مزید