پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ریمارکس کو گمراہ کن قرار دیدیا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم کے ریمارکس گمراہ کن ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کا تنازع اقوام متحدہ کی یقین دہانیوں کے باعث حل طلب ہے، بھارتی بیانات کشمیر میں ہونے والے مظالم کو چھپا نہیں سکتے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت دوسروں کو مورد الزام ٹھہرانے کے بجائے اپنے عمل پر غور کرے، ہم مسئلہ کشمیر پر ہمیشہ تعمیری اور نتیجہ خیز مذاکرات کی وکالت کرتے آئے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کا پاکستان مخالف بیانیہ دو طرفہ ماحول کو خراب کرتا ہے، بھارتی بیانات امن اور تعاون کے امکانات کو روکتے ہیں۔