کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں سفاک شوہر نے بیوی کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔
پولیس حکام کے مطابق متاثرہ خاتون رابعہ بی بی 40 فیصد جھلس چکی ہیں۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم وقاص اپنی بیوی رابعہ پر تشدد کرتا تھا اور دوسری خواتین سے دوستی رکھتا تھا جب رابعہ نے اسے منع کیا تو وقاص نے طیش میں آ کر اس پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔
واقعے کا مقدمہ تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سفاک ملزم وقاص کو عظیم پورہ کے علاقے سے گرفتار کر لیا ہے۔
رابعہ کو سول اسپتال کے برنس وارڈ میں داخل کر دیا گیا ہے، جہاں اس کی حالت تشویش ناک ہے۔
پولیس ملزم سے تفتیش کر رہی ہے۔