کراچی(اسٹاف رپورٹر)شادی کی سالگرہ منانے کے بہانے شوہر نے بیوی کونرسری کے قریب ہوٹل میں لاکر قتل کردیا اور فرار ہوگیا ،تفصیلات کے مطابق ٹیپو سلطان تھانہ کی حدود نرسری پل کے قریب واقع نرسری پیراڈائز ہوٹل کے کمرے سے 35سالہ ارم زوجہ عدیل کی لاش ملی جسے گلہ کاٹ کر قتل کیا گیا، لاش کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر مقتولہ خاتون کی لاش کو اسپتال منتقل کیا، ایس ایچ او تھانہ ٹیپو سلطان طارق محمود نے بتایا ہےکہ مقتولہ محمود آباد کے علاقے چنیسر گوٹھ کی رہائشی تھی، عدیل نے اپنی بیوی ارم کو شادی کی سالگرہ منانے کے بہانے مذکورہ ہوٹل لایا جہاں پر اس نے نکاح نامہ دیکھا کر کمرہ بک کیا اور شادی کی سالگرہ کے لئے کیک بھی منگوایا، ہوٹل میں مقتولہ ارم کی پھوپھی سائرہ بھی ساتھ آئی تھی عدیل اور ارم کمرے میں تھے اور سائرہ باہر ہوٹل میں موجود تھی، عدیل نے اپنی بیوی ارم کو قتل کرنے کے بعد پھوپھی سے کہا کہ وہ کھانا لیکر آرہا ہے۔