• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی ریاست کے ساتھ اس نازک موڑ پر بھی نہیں کھڑی ہوئی: شرجیل انعام میمن

شرجیل میمن---فائل فوٹو
شرجیل میمن---فائل فوٹو 

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ملک کی ایک جماعت نے اسلام آباد میں بریفنگ میں شرکت سے انکار کر دیا، پی ٹی آئی ریاست کے ساتھ اس نازک موڑ پر بھی نہیں کھڑی ہوئی۔

سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ کہتے ہیں جب تک اڈیالہ کا قیدی اجازت نہیں دے گا تب تک قوم کے ساتھ کھڑے نہیں ہوں گے۔

شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ اِن کیمرہ بریفنگ صرف بلوچستان پر نہیں خیبر پختون خوا پر بھی ہو رہی ہے، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف کھڑی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 18 اکتوبر کو سیکڑوں جیالے دہشت گردی کا نشانہ بنے،  پیپلز پارٹی دہشت گردی کے خلاف ہمیشہ کھل کر مذمت کرتی ہے، پیپلز پارٹی امن چاہتی ہے، طالبان کے دفاتر کھلوانے والے آج ان کے ساتھ ہیں۔

شرجیل انعام میمن نے یہ بھی کہا کہ کچھ بھی ہو جائے کینال بننے نہیں دیں گے، یہ واضح پیغام صدر زرداری اور پیپلز پارٹی کا ہے۔

قومی خبریں سے مزید