دنیا کا سب سے چھوٹا انٹرنیشنل برج (پل) صرف 19 فٹ لمبا ہے۔ المارکو نامی یہ مختصر سا خستہ حال پل یورپی ملک اسپین کے ایک گاؤں کو پڑوسی ملک پرتگال کے گاؤں ورزیا گرانڈے سے ملاتا ہے۔
19 فٹ (6 میٹر) لمبے اور 4.7 فٹ (1.45 میٹر) چوڑے المارکو لکڑی کے پل کو عبور کرتے ہوئے، آپ سوچیں گے کہ آپ مغربی یورپ کے دیہی علاقے میں صرف ایک چھوٹی ندی کو عبور کر رہے ہیں، لیکن ایسا کرتے ہوئے آپ غلط بھی نہیں ہیں۔
المارکو پل پر چند قدم چل کر آپ صرف ایک ملک سے دوسرے ملک میں ہی نہیں بلکہ ایک ٹائم زون سے دوسرے میں بھی جارہے ہیں۔
اسکی وجہ یہ ہے کہ اسپین اپنے محل وقوع کے لحاظ سے بھی وسطی یورپ کے زیادہ قریب ہے تو وہاں سینٹرل یورپین ٹائم پر عمل کیا جاتا ہے جبکہ پرتگال میں گرینویچ مین ٹائم (جی ایم ٹی/بی ایس ٹی) کو فالو کیا جاتا ہے۔
آپ اسے ٹائم ٹریولنگ کا سب سے آسان رستہ بھی سمجھ سکتے ہیں۔ 2008 سے قبل یہاں سے آسانی سے اسپین اور پرتگال کے اسمگلرز تجارت کرتے تھے۔
لیکن جب یہ کمیونٹی فنڈ سے بنا تو یورپی یونین کے شینگن معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے درمیان کراسنگ کو ہر ایک کےلیے مفت اور آسان بنا دیا گیا، جس کے بعد اسمگلنگ کی ضرورت نہیں رہی۔