• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کم عمر پینشنر، 23 سالہ روسی شہری فل پینشن کیساتھ ریٹائر

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

روس کا سب سے کم عمر پینشنر 23 برس کی عمر میں ریٹائر ہوگیا، صرف 16 سال کی عمر میں پاویل اسٹیپچینکو روس کی وزارت داخلی امور کے تعلیمی ادارے میں بطور طالب علم شامل ہوا اور 23 سال کی عمر میں ریٹائرڈ ہوگیا۔ 

اس طرح وہ ملک کا سب سے کم عمر پینشنر بن گیا، ریٹائرمنٹ روایتی طور پر بڑھاپے میں ہوتی ہے لیکن عہد حاضر کے نوجوان بہترین زندگی گزارنے پر توجہ مرکوز کرنے کےلیے نوجوانی میں ریٹائر ہونے کا خواب دیکھتے ہیں جس کا مطلب عام طور پر 40 سال یا اس سے زیادہ عمر تک ریٹائر ہونا ہے۔

ایسے میں کم از کم ایک روسی نوجوان کچھ ایسا کرنے میں کامیاب ہوا جس کا ہم میں سے اکثر لوگ صرف خواب ہی دیکھ سکتے ہیں۔ اس طرح یہ پاویل اسٹیپچینکو کی ایک غیر معمولی کہانی ہے۔ 

پانچ سال کے شاندار تعلیمی کیریئر کے بعد اس نے داخلی امور کے نظام کی علاقائی تقسیم میں کام کرنا شروع کیا۔ روس کے علاقے ڈونٹسک سے تعلق رکھنے والا پاویل ایک خصوصی شق کا فائدہ اٹھاتے ہوئے، دو سال کام کرنے کے بعد 23 سال کی عمر میں ریٹائرڈ ہوگیا۔ 

قانون کی اس شق میں کہا گیا ہے کہ مارشل لاء کے دور میں ہر ماہ کی خدمات کے لیے ایک شخص کو تین ماہ کی خدمات کا کریڈٹ مدت حاصل ہوتا ہے۔ جس کے بعد اس نے نومبر 2023 میں ریٹائرمنٹ کی درخواست دی جس پر اسے فل پینشن کے ساتھ ریٹائر کر دیا گیا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید