• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کس نے کہا کہ صدر زرداری نے کینال کی منظوری دی ہے؟ ارسلان اسلام شیخ

ارسلان اسلام شیخ---فائل فوٹو
ارسلان اسلام شیخ---فائل فوٹو 

ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ نے کہا ہے کہ کس نے کہا ہے کہ صدر زرداری نے کسی بھی کینال کی منظوری دی ہے؟

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ارسلان اسلام شیخ نے کہا ہے کہ جی ڈی اے ختم ہو چکی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سندھ اسمبلی کے فلور پر ایک ارسطو جاگے، انہوں نے کہا کہ پارلیمان بات کرنے کے لیے متعلقہ فورم نہیں۔

ارسلان اسلام شیخ نے کہا کہ ارسطو سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ پارلیمان فورم نہیں تو اور کیا ہے؟ ان سے کہوں گا کہ آئین پڑھیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ دھرنوں کی سیاست نے ملک کو پیچھے دھکیلا،  پنجاب کے ایریگیشن ادارے نے منصوبے شروع کیے، اس طرح کے مسائل کا حل سی سی آئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید