• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: جدہ جانے والے قومی ایئرلائنز کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا، پرواز تاخیر کا شکار

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

لاہور سے جدہ جانے والی قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 860 سے پرندہ ٹکرا گیا، جس کے باعث پرواز تاخیر کا شکار ہوگئی۔ 

ترجمان قومی ایئرلائن نے بتایا کہ پرندہ ٹکرانے سے طیارے کے انجن کے بلیڈ متاثر ہوئے، کراچی سے ضروری پرزہ جات متبادل ایئرلائن کی پرواز سے لاہور پہنچائے جارہے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بلیڈز کی تبدیلی کے بعد طیارہ جدہ کےلیے 3 گھنٹے تاخیر سے روانہ کردیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید