بلوب فش کو نیوزی لینڈ کی مچھلی برائے سال 2025 قرار دیا گیا ہے۔ نیوزی لینڈ کے ماؤنٹینز ٹو سی کنزرویشن ٹرسٹ کے اعلان کے مطابق فش آف دی 2025 مقابلہ بلوب فش نے جیتا۔
واضح رہے کہ اس مچھلی کو ایک مرتبہ ووٹنگ میں دنیا کی بدصورت ترین جانور گردانا جا چکا ہے۔
بلوب فش کو ایک بار جب گہرے پانی کے دباؤ سے نکالا جائے تو یہ اپنے غیر عمومی وضع قطع کےلیے مشہور ہے۔
فش آف دی ایئر مقابلے میں عوامی اراکین ووٹ دیتے ہیں اور اسکا مقصد نیوزی لینڈ کی مقامی زیر آب جانداروں کی مختلف اقسام کو اجاگر کرنا اور انکی حفاظت کے معاملات کو فروغ دینا ہے۔
ماؤنٹینز ٹو سی کنزرویشن ٹرسٹ کے مطابق فش آف دی 2025 مقابلہ کے لیے 5,583 ووٹ کاسٹ ہوئے جو گزشتہ برس (2024) کے مقابلے میں1021 زیادہ تھے۔
بلوب فش مہم کی روح رواں مور ایف ایم ڈرائیو کی میزبان سارہ اینڈ فلائنی ہیں۔