طالبان نے امریکی شہری جارج گلیزمن کو رہا کر دیا،جارج گلیزمن کو 2022 میں کابل میں طالبان نے حراست میں لیا تھا۔
امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں ڈھائی سال تک قید رہنے والے امریکی شہری جارج گلیزمن وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔
امریکی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ افغانستان میں ڈھائی سال تک قید رہنے کے بعد ایئر لائنز کے مکینک جارج گلیزمن اپنی اہلیہ سے ملاقات کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔
دوسری جانب افغان میڈیا کے مطابق امریکی وفد نے کابل کا غیر معمولی دورہ کیا، طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے امریکی وفد کا خیرمقدم کیا۔
امریکی خصوصی ایلچی برائے مغوی افراد ایڈم بوہلر اور زلمے خلیل زاد ملاقات میں شامل تھے، ملاقات میں قیدیوں کی رہائی اور دو طرفہ تعلقات پر گفتگو ہوئی۔